تازہ ترین
اے بی ایم نیوز انٹرنیشنل
الفاظ سے حقیقت

عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے:ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین

0
محبت پھیلائیں

بھمبر (اے بی ایم نیوزانٹرنیشنل) ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے جامع سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے ضلع بھر کے تھانوں، چوکیوں اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔انہوں نے کہا کہ عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں، تفریحی مقامات، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور مشکوک افراد کی نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ پولیس کی موبائل اور ایلیٹ فورس کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ایس ایس پی بھمبر نے ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں بازاروں، مویشی منڈیوں اور رش والے علاقوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے مراکز، عوامی اجتماعات اور حساس مقامات پر خصوصی نگرانی رکھی جائے گی جبکہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو ہر ممکن تحفظ اور سہولت فراہم کریں تاکہ لوگ پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.