تازہ ترین
اے بی ایم نیوز انٹرنیشنل
الفاظ سے حقیقت

قصور میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، 10 کمرشل عمارتیں سیل

0
محبت پھیلائیں

قصور(نمائندہ اے بی ایم نیوزانٹرنیشنل ) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور کی ہدایات پر میونسپل آفیسر (پلاننگ) نے شہر کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر منظور شدہ ڈویلپمنٹس کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران لینڈ یوز کنورژن اور بلڈنگ پلان منظوری فیس کی عدم ادائیگی پر زیرِ تعمیر 10 کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ پیرو والا روڈ پر قائم ایک غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن (ہاؤسنگ سکیم) کے دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی جانب سے تعمیر کی گئی غیر مجاز سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا جبکہ سکیم کے دفتر کو سیل کرکے مزید ترقیاتی سرگرمیاں روک دی گئیں۔میونسپل آفیسر (پلاننگ) نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم، کمرشل منصوبے یا پراپرٹی میں سرمایہ کاری سے قبل میونسپل کمیٹی قصور کے پلاننگ برانچ سے اس کی قانونی حیثیت اور منظوری کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی مالی نقصان یا قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات، غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.