تازہ ترین
اے بی ایم نیوز انٹرنیشنل
الفاظ سے حقیقت

نظام پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں:چوہدری شبیر کوٹلہ

0
محبت پھیلائیں

ہم نے اپنے تئیں لوگوں کے پیار و محبت کا قرض علاقے حلقہ کی تعمیر و ترقی کر کے ادا کرنے کی کوشش کی

وہ تعلیمی سیکٹر ہو ، ہیلتھ کا شعبہ ہو، ویسٹ مینجمنٹ ، ماڈل ویلج ، ڈائیلسز سنٹر کے منصوبے ہی کیوں نہ ہو عوامی مفاد کے ایسے پراجیکٹ لائے جس سے براہ راست ہر طبقہ مستفید ہو سکے

سپین (عبدالستارمرزا ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری شبیر کوٹلہ نے کہا کہ نظام پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کوٹلہ برادران نے ہمیشہ مظلوم کیساتھ کھڑے ہو نے کو ترجیح دی اور اسی وجہ سے ہم آج سر اُٹھا کر چل رہے ہیں گجرات نے ہمیں بے پناہ عزت دی ایک ہی گھر سے پنجاب اسمبلی ، قومی اسمبلی ، ضلعی چےئرمینی کے تاج سروں پر سجے جو عوام کی ہی مرہون منت ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے اپنے تئیں لوگوں کے پیار و محبت کا قرض علاقے حلقہ کی تعمیر و ترقی کر کے ادا کرنے کی کوشش کی چاہے وہ تعلیمی سیکٹر ہو ، ہیلتھ کا شعبہ ہو، ویسٹ مینجمنٹ ، ماڈل ویلج ، ڈائیلسز سنٹر کے منصوبے ہی کیوں نہ ہو عوامی مفاد کے ایسے پراجیکٹ لائے جس سے براہ راست ہر طبقہ مستفید ہو سکے ان خیالات کا اظہارانہوں نے بارسلونا میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جسکا اہتمام ممتاز بزنس مین چوہدری امتیاز آکیہ ،میزبانی راجہ مختار سونی نے کی جبکہ صدارت صدر ن لیگ راجہ اسد نے کی چوہدری شبیر کوٹلہ نے کہا کہ 2013ئ کے الیکشن میں کامیاب ہوا تو بیوروکریسی کے نظام سے دلبرداشتہ ہو کر اس نظام میں خود کو ان فٹ محسوس کرتے ہوئے اپنے آپکو اس سے نکالنے کا فیصلہ کیا لیکن ایک مخلص شخصیت کے مشورے پر عمل پیرا ہو ا کہ اگر دیانتداری سے اپنے اردگرد کے ماحول کو درست کرنےکی کوشش کی جائے تو رب کی ذات بہتری کے راستے نکال دیتی ہے

الحمد اللہ اوورسیز کمیشن کی ذمہ داریاں ملیں تو حکومت کیساتھ ملکر اوورسیز کمیونٹی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کےے انشائ اللہ آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا چوہدری شبیر کوٹلہ نے کہا کہ پاکستان میں ماضی کے ادوار میں کون کس طرح اقتدار میں آیا سب کو علم ہے ہم اپنی مٹی سے کسی صورت قطعی تعلق نہیں ہو سکتے بلکہ ہمیں ملکر نظام کی درستگی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ آج امت مسلمہ پر جو ظلم و ستم ہو رہے ہیں وہاں پاکستان مستحکم پوزیشن پر ہونے کیوجہ سے انکے دفاع کیلئے کھڑا بھی دکھائی دے رہا ہے اور بھرپور آواز بلند کر رہاہے اختلاف رائے ضرور ہونا چاہے

ے لیکن پاکستان کی سالمیت وقار پر کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہےے اسکی حرمت کیلئے ہمیں تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو نا چاہےے پاکستان نے دنیا کے اندر عالمی کرائسسز میں جو مثبت کردار ادا کیا ہے اُس پر پوری قوم کا سر فخر سے نہ صرف بلند ہوا ہے بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بن کر اُبھرا ہے جس کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے چوہدری شبیر کوٹلہ نے کہا کہ بارسلونا سے وابستگی آج کی نہیں سالوں پرانی ہے یہاں کاروبار کے اندر پاکستانی کمیونٹی کو جسطرح ترقی کرتا دیکھ رہا ہوں دلی خوشی ہوئی ہے دعا ہے کہ وہ اسی طرح ترقی کرتے رہیں اور پاکستان کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں اوورسیز پاکستانی میرا فخر ہیں جو وطن سے کوسوں دور ہیں مگر انکی وطن سے محبت میں کمی نہیں آئی کیونکہ پاکستان ہماری پہچان ہے اورجان ہے پاکستانی سیاست میں ہمیشہ نیک نیتی سے کام کیا یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک ہوں یا اپنا وطن اپنا حلقہ لوگوں نے کوٹلہ برادران کو بے پناہ عزت سے نواز ا ہے جس پر انکا مشکور ہیں تقریب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ اسد ، ایاز عباسی ، راجہ مختار سونی ، چوہدری شاہد للہ ، فیض اللہ ساہی ، راجہ مشرف ، شہزاد ہ عثمان نے بھی خطاب کیاتلاوت قرآن کریم کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.